قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کا پولینڈ کا دورہ، پی ایم ٹسک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت، صدر ڈوڈا سے بھی ملاقات متوقع

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وہ پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا سے بھی ملاقات کریں گے اور پھر صنعتکاروں سے ملیں گے

<div class="paragraphs"><p>پولینڈ میں ایک یادگار پر وزیر اعظم مودی / یو این آئی</p></div>

پولینڈ میں ایک یادگار پر وزیر اعظم مودی / یو این آئی

 
CP

وارسا: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وہ پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا سے بھی ملاقات کریں گے اور پھر صنعتکاروں سے ملیں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ہندوستان کے ماہرین اور کچھ کبڈی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے اور عام لوگوں کی سطح پر ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان کیا کشش ہے، وہ بھی دیکھیں گے۔

Published: undefined

اس سے پہلے بدھ کو وزیر اعظم مودی پولینڈ کے دو روزہ دورے پر وارسا پہنچے۔ وہ 45 سالوں میں اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی رہنما ہیں۔ بدھ کو انہوں نے ڈوبری مہاراجہ میموریل، کولہاپور میموریل اور مونٹی کیسینو کی جنگ کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا اور وارسا میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔

پولینڈ کے اپنے دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد وزیر اعظم مودی یوکرین کے لیے روانہ ہوں گے۔ 1992 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ ہوگا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے بدھ کو اپنی روانگی سے قبل وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا تھا، ’’پولینڈ کے بعد میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کا دورہ کروں گا۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ ہوگا۔ میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا منتظر ہوں اور یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لیے صدر زیلنسکی سے بات کروں گا۔ ایک دوست اور ہم شراکت دار کے طور پر خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے منتظر ہیں۔‘‘

Published: undefined

وزارت خارجہ کے مطابق کیف میں وزیر اعظم دوطرفہ تعلقات کے کئی پہلوؤں جیسے تجارت، اقتصادی، سرمایہ کاری، تعلیم، عوام سے عوام کے تبادلے، انسانی امداد پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی طلباء سمیت ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم کے یوکرین کے تاریخی دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined