نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان 102 لوک سبھا سیٹوں کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔ وزیر اعظم مودی نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان دوستوں سے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی اور انگریزی سمیت ملک کی مختلف علاقائی زبانوں میں ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’جمہوریت کا سب سے بڑا جشن آج سے شروع ہو رہا ہے! لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان تمام سیٹوں کے ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں۔‘‘
Published: undefined
پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے پی ایم مودی نے مزید کہا، ’’میری اپنے نوجوان دوستوں سے خصوصی اپیل ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ جمہوریت، ہر ووٹ قیمتی ہے اور ہر آواز اہمیت رکھتی ہے!‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined