قومی خبریں

’پی ایم مودی مسلم ٹوپی پہنیں گے تو اچھا پیغام جائے گا‘، بی جے پی کو اکثریت نہ ملنے سے نصیر الدین شاہ کو ہوئی خوشی!

مشہور و معروف اداکار نصیر الدین شاہ کے مطابق جب انھیں پتہ چلا کہ بی جے پی کو لوک سبھا انتخاب میں اکثریت نہیں ملی ہے، تو انھوں نے راحت کی سانس لی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>نصیرالدین شاہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نصیرالدین شاہ، تصویر آئی اے این ایس

 

لوک سبھا انتخاب 2024 میں بی جے پی کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی، اور اس نے این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کی مدد سے حکومت تشکیل دی۔ پی ایم مودی نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم عہدہ کا حلف لے لیا، لیکن اس بات سے کئی لوگ خوش ہیں کہ بی جے پی اپنے دَم پر حکومت تشکیل دینے میں ناکام ہو گئی۔ ایسے لوگوں میں مشہور و معروف اداکار نصیر الدین شاہ بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

نصیر الدین شاہ نے لوک سبھا انتخاب 2024 سے متعلق اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پی ایم مودی یہ بات مان چکے تھے کہ وہ تاحیات وزیر اعظم رہنے والے ہیں۔ اب پی ایم مودی کے لیے اتحاد والی حکومت چلانا ایک تلخ دوا کھانے جیسا ہوگا۔‘‘ نصیر الدین شاہ نے مزید کہا کہ جب انھیں پتہ چلا کہ بی جے پی کو اپنے دَم پر لوک سبھا انتخاب میں اکثریت نہیں ملی اور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے اس نے اچھی کارکردگی نہیں کی تو انھوں نے راحت کی سانس لی تھی۔ اس خبر سے وہ بہت خوش ہوئے تھے۔

Published: undefined

یہ باتیں نصیر الدین شاہ نے ’دی وائر‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔ انھوں نے پی ایم مودی کے بارے میں اپنے نظریات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے لگاتار کم سمجھداری کی باتیں کر رہے ہیں۔ اگر پی ایم مودی اس بات کو مانتے ہیں کہ انھیں بھگوان نے زمین پر بھیجا ہے، یا پھر وہ خود ہی بھگوان ہیں تو عوام کو اس بات سے خوفزدہ ہونا چاہیے۔

Published: undefined

سینئر صحافی کرن تھاپر سے ہوئی اس بات چیت کے دوران نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اگر پی ایم مودی مسلم ٹوپی پہن لیں تو اس سے اچھا پیغام جائے گا۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سے مسلمانوں کے درمیان ایک پیغام جائے گا کہ مودی مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔ نصیر الدین شاہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر پی ایم مودی مسلمانوں کو ایسا پیغام دیں گے تو یہ ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined