نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اسپورٹس یونیورسٹی میرٹھ کے سردھنا شہر کے سلاوا اور کیلی گاؤں میں 700 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔
Published: undefined
پی ایم او کے بیان کے مطابق ’’وزیر اعظم مودی ملک میں کھیلوں کی روایات کو فروغ دینے اور کھیلوں کے وسائل کو عالمی معیار کا بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ میرٹھ میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا قدم ان کی بصارت کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم کے دورے سے قبل سردھنا کو چراغوں سے سجایا گیا ہے۔
Published: undefined
میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی 700 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جس میں بیک وقت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دی جا سکے گی۔
ایتھلیٹکس جیسے آؤٹ ڈور گیمز کے لیے 25 سے 30 ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ریسلنگ، کھو کھو اور کبڈی جیسے کھیلوں کے لیے 5 ہزار کی گنجائش والا ہال بنایا جائے گا۔
Published: undefined
یونیورسٹی میں مصنوعی ہاکی اور فٹ بال کا میدان بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ باسکٹ بال، والی بال، ہینڈ بال، لان ٹینس کورٹ بھی موجود رہیں گے۔ جبکہ شوٹنگ اور تیر اندازی کے لیے شوٹنگ رینج اور سنتھیٹک رننگ سٹیڈیم، سوئمنگ پول جیسی سہولیات بھی موجود رہیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز