نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ونکیا نائیڈو کی آج پارلیمنٹ سے باضابطہ وداعی ہو گئی۔ نئے نائب صدر کا انتخاب گزشتہ دنوں ہو چکا ہے اور این ڈی اے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ اب ونکیا نائیڈو کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ آج وداعی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت حزب اقتدار اور حزب مخالف کے سبھی لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر پی ایم مودی جذباتی بھی نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایوان کے یے یہ بہت جذباتی لمحہ ہے۔ ایوان کے کتنے ہی تاریخی لمحات آپ کی پروقار موجودگی سے جڑے ہیں۔ آپ کا جذبہ اور لگن ہم لوگوں نے لگاتار دیکھا ہے۔ میں ہر معزز اراکین پارلیمنٹ اور ملک کے ہر نوجوان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ سماج، ملک اور جمہوریت کے بارے میں آپ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے ونکیا نائیڈو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے ہر کام میں نئی جان پھونکنے کی کوشش کی ہے، ایوان کے سربراہ کی شکل میں ہم نے آپ کو الگ الگ ذمہ داریوں میں بڑی لگن سے کام کرتے دیکھا ہے۔ آپ نے کبھی بھی کسی کام کو بوجھ نہیں مانا۔ نجی طور پر میری یہ خوش قسمتی رہی ہے کہ میں نے بڑے قریب سے آپ کو الگ الگ کردار میں دیکھا ہے۔ مجھے آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کی بھی خوش قسمتی حاصل ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
ونکیا نائیڈو کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ’’نائب صدر کی شکل میں آپ نے ایوان کے باہر جو تقریریں کی ہیں، ان میں تقریباً 25 فیصد نوجوانوں کے درمیان میں ہوئی ہیں۔ آپ ملک کے ایک ایسے نائب صدر ہیں جس نے اپنے سبھی کردار میں ہمیشہ نوجوانوں کے لیے کام کیا ہے۔ ایوان میں بھی ہمیشہ نوجوان اراکین پارلیمنٹ کو آگے بڑھایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز