اے آئی یعنی آرٹیفیشیل انٹلیجنس (مصنوعی ذہانت) موجودہ دور میں ایک انقلاب کی طرح ہے جس نے ٹیکنالوجی کو ایک نئی سمت و رفتار عطا کر دی ہے۔ لیکن اے آئی کے منفی اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ’ڈیپ فیک‘ کچھ ایسا ہی معاملہ ہے جس کو لے کر کئی مشہور ہستیاں فکر کا اظہار کر چکی ہیں۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس تعلق سے فکر مندی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے بی جے پی کے ذریعہ منعقد دیوالی ملن تقریب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہارِ فکر کیا۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے اے آئی کے ذریعہ ’ڈیپ فیک‘ تیار کرنے کو لے کر فکر ظاہر کرتے ہوئے میڈیا سے خصوصی اپیل بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کو اس بحران سے متلعق لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے۔ دراصل گزشتہ دنوں اداکارہ رشمکا مندانا اور کاجول کی ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں جسم کسی اور کا ہے اور چہرہ رشمکا مندانا اور کاجول کا استعمال کیا گیا ہے۔ پہلی نظر میں دیکھنے سے ویڈیوز بالکل اصلی معلوم پڑتے ہیں، لیکن اے آئی کا استعمال کر بڑی صفائی سے یہ ویڈیوز بنائے گئے ہیں۔ امیتابھ بچن جیسی شخصیت نے اس طرح کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر سخت اعتراض کیا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ مرکزی حکومت بھی اب اس معاملے میں بہت سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
بہرحال، جمعہ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کچھ دیگر امور پر بھی اپنی بات رکھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ ایسا صرف کہہ کر نہیں، بلکہ زمین پر اتار کر دکھانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ’ووکل فار لوکل‘ کی اپیل کو لوگوں کی حمایت ملی ہے جس کا فائدہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز