نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کل خلا اور سیٹلائٹ کمپنیوں کی اعلیٰ تنظیم انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کا افتتاح کریں گے۔ اس ایسوسی ایشن میں کئی ہندوستانی اور عالمی کمپنیاں شامل ہیں، جن کے پاس خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین صلاحیتیں موجود ہیں۔ اس ایسوسی ایشن کے بانیوں میں بھارتی ایئرٹیل، لارسن اینڈ ٹوبرو، نیلکو (ٹاٹا گروپ)، ون ویب، میپمائے انڈیا، والچند نگر انڈسٹری اور اننت ٹیکنالوجی لمیٹڈ شامل ہیں۔ اس کے دیگر اہم ارکان میں گودریج، ہیوجیزانڈیا، ایجسٹا-بی ایس ٹی، ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ، بی ای ایل، سینٹرم الیکٹرانکس اور میکسر انڈیا شامل ہیں۔
Published: undefined
وزیراعظم کے خودکفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے یہ ایسوسی ایشن ہندوستانی خلائی صنعت کی اجتماعی آواز بنناچاہتی ہے۔ ہندوستان کو خود انحصار، تکنیکی لحاظ سے ترقی یافتہ اور خلائی شعبے میں رہنما بنانے کے لیے یہ ایسو سی ایشن حکومت اور اس کی ایجنسیوں سمیت ہندوستانی خلائی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے پالیسی کی وکالت کرے گی اور ان کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرے گی۔
Published: undefined
این اینڈ ٹی اور این ایکس ٹی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر (ڈیفنس) جینت پٹیل اس ایسو سی ایشن کے پہلے چیئرمین ہوں گے اور بھارتی ایئرٹیل کے چیف ریگولیٹری آفیسر راہل وتس اس کے وائس چیئرمین بنائے گئے ہیں۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ کو اس ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined