نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو ڈنمارک کی طرف سے منعقد ہونے والی دوسری ہند-نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور بعد میں پیرس جائیں گے اور اپنے تین ممالک کے دورہ یورپ کے آخری دن فرانس کے صدر امینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ دوسری ہند-نارڈک چوٹی کانفرنس کے دوران، وزیر اعظم مودی دیگر نارڈک لیڈروں یعنی آئس لینڈ کے وزیر اعظم کیٹرین جیکبس ڈوٹیر، ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور، سویڈن کے وزیر اعظم میگڈیلینا اینڈرسن اور فن لینڈ کے وزیر اعظم سانا مارین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ چوٹی کانفرنس میں کورونا وباکے بعد اقتصادی بحالی، موسمیاتی تبدیلی، اختراعات اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، عالمی سلامتی کے منظر نامے کی ترقی اور آرکٹک خطے میں ہندوستان-نارڈک تعاون جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قابل ذکرہے کہ پہلی ہند-نارڈک سمٹ 2018 میں اسٹاک ہوم میں منعقد ہوئی تھی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دوسری ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس میں وہ 2018 میں پہلی ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس کے بعد سے ڈنمارک، آئس لینڈ، فن لینڈ، سویڈن اور ناروے کے وزرائے اعظم کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہ سمٹ کے دوران نورڈک ممالک کے لیڈروں کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ نارڈک ملک ہندوستان کے لئے پائیداری، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹلائزیشن اور اختراع میں اہم شراکت دار ہیں۔ بعد ازاں اپنے واپسی کے دورے پر پی ایم مودی پیرس میں مختصر قیام کریں گے اور فرانس کے صدر امینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "اپنے واپسی کے دورے کے دوران، میں اپنے دوست صدر میکرون سے ملنے کے لیے پیرس میں رکوں گا۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ فرانس دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کا اعادہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان اور فرانس کو ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ ترتیب دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صدر میکرون کے دوبارہ منتخب ہونے کے صرف دس دن بعد فرانس کا ان کا دورہ انہیں میکرون کو ذاتی طور پر مبارکباد دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کی بھی تصدیق کرے گا۔
Published: undefined
اپنے بیان میں، پی ایم مودی نے کہا کہ "صدر میکرون اور میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تجزیے شیئر کریں گے اور جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ عالمی نظام کے لیے یکساں وژن اور اقدار کو شیئر کرنے والے دوممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کرنا چاہیے۔ ہندوستان اور فرانس اس سال اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان میٹنگ اسٹریٹجک شراکت داری کا مزید اہم ایجنڈا طے کرے گی۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کا بنیادی مقصد 'ہندوستان کو تینوں ممالک کے ساتھ اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط کرنا جاری رکھنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined