لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی لکھنؤ یونیورسٹی کے جشن صد سالہ تقریبات میں 25 نومبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کریں گے۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 25 نومبر کو لکھنؤ یونیورسٹی کے جشن صد سالہ تقریبات کے اختتامی پروگرام میں 5:30 شام شرکت کریں گے۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم یونیورسٹی کے صد سالہ علاماتی سکے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ انڈین پوسٹ کے ایک خصوصی یادگاری پوسٹل اسٹیمپ کو بھی جاری کریں گے۔
Published: undefined
مرکزی وزیر دفاع اور لکھنؤ سے رکن پارلیمان راج ناتھ سنگھ، یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔ لکھنؤ یونیورسٹی 1920 میں قائم کی گئی تھی اور اس وقت وہ اپنا سو سالہ جشن منا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز