کل یعنی 16 اکتوبر کووزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے گوگل اور الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی سے بات کی۔ پی ایم مودی نے ہندوستان میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ ایکو سٹم کی توسیع میں حصہ لینے کے لئے ٹیکنالوجی کے شعبے کی گوگل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
پی ایم مودی اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے درمیان دسمبر 2023 میں نئی دہلی میں ہندوستان کی طرف سے منعقد ہونے والی اے آئی(مصنوعی ذہانت) سمٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پی ایم مودی نے گوگل کو آئندہ اے آئی سمٹ میں عالمی شراکت داری میں تعاون کرنے کی دعوت بھی دی۔
Published: undefined
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان میں کروم بوکس بنانے کے لیے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی شراکت کی تعریف کی۔نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق پی ایم او نے کہا، "وزیراعظم نے گوگل کے 100 زبانوں کے اقدام کی تعریف کی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق حل ہندوستانی زبانوں میں دستیاب کرانے کی اس کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے گوگل کو اچھی قیادت کے لیے اے آئی حل پر کام کرنے کی ترغیب دی۔"
Published: undefined
پی ایم مودی نے گاندھی نگر میں گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک سٹی (گفٹ) میں عالمی فن ٹیک آپریشن سینٹر کھولنے کے لیے گوگل کی اسکیم کا خیرمقدم کیا۔ پی ایم او نے کہا کہ سندر پچائی نے پی ایم مودی کو 'گوگل پے' اور یو پی آئی کی پہنچ کو بڑھا کر ہندوستان میں مالی شمولیت کو بہتر بنانے کے گوگل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
Published: undefined
گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ ہمیں گفٹ سٹی، گجرات میں گلوبل فنٹیک آپریشن سینٹر کے افتتاح کے بارے میں بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ہمیشہ وقت سے آگے رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک بلیو پرنٹ ہے جس پر دوسرے ممالک عمل کرتے نظر آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز