قومی خبریں

تحریک عدم اعتماد: مرکزی حکومت کی صوتی ووٹوں سے جیت، منی پور پر صرف 6 منٹ بولے پی ایم مودی

پی ایم مودی نے تحریک عدم اعتماد کی بحث کے دوران جواب دینا شروع کیا تو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک منی پور پر کچھ بھی نہیں کہا، اس سے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران ناراض ہو گئے اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی</p></div>

پی ایم مودی

 

سنسد ٹی وی اسکرین شاٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر 8 اگست سے جاری بحث کا جواب دیا۔ انھوں نے تقریباً 2 گھنٹے تقریر کی لیکن بیشتر اوقات وہ کانگریس اور اپوزیشن اتحاد ’اِنڈیا‘ کی طعن و تشنیع کرتے نظر آئے۔ انھوں نے منی پور کے تعلق سے تقریباً 6.40 بجے بولنا شروع کیا اور پھر 6.46 بجے کے بعد پھر سے اپوزیشن اتحاد اور کانگریس کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔ یعنی انھوں نے منی پور کے تعلق سے محض 6 منٹ ہی اپنی بات ایوان میں رکھی۔ جب پی ایم مودی کی تقریر ختم ہوئی تو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا اعلان کیا۔ بعد ازاں صوتی ووٹوں سے تحریک عدم اعتماد گر گیا، اور اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کی کارروائی جمعہ یعنی 11 اگست تک 11 بجے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے آج جب لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کی بحث کے دوران جواب دینا شروع کیا تو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک انھوں نے منی پور کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔ اس سے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران ناراض ہو گئے اور ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی منی پور پر نہیں بول رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈران کے واک آؤٹ کو دیکھ کر پی ایم مودی نے کہا کہ ’’جمہوریت میں جن کا بھروسہ نہیں ہوتا، وہ سنانے کو تیار ہوتے ہیں لیکن سننے کو تیار نہیں ہوتے۔ وہ جھوٹ پھیلا کر بھاگ جاتے ہیں۔‘‘ اس کے بعد انھوں نے منی پور کے تعلق سے کچھ باتیں ایوان میں رکھیں۔

Published: undefined

منی پور کے تعلق سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے وزیر داخلہ کی بحث پر اتفاق ظاہر کیا ہوتا تو طویل گفتگو ہو سکتی تھی۔ اپوزیشن پارٹیاں تحریک عدم اعتماد پر سبھی موضوعات پر بولے، ہماری بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک کے اعتماد کو ظاہر کریں اور سبھی چیزوں کے بارے میں بتائیں۔ پھر پی ایم مودی نے کہا کہ ’’اگر صرف منی پور پر بحث کی بات تھی تو وزیر داخلہ نے خط لکھ کر کہا تھا، لیکن اپوزیشن کا ارادہ بحث کا نہیں تھا، ان کے پیٹ میں درد تھا لیکن سر پھوڑ رہے تھے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ منی پور میں ایک عدالت کا فیصلہ آیا۔ اس کے حلیف اور حریف میں کچھ ایسے حالات بنے کہ تشدد کا دور شروع ہو گیا۔ کئی لوگوں نے اپنوں کو کھو دیا، خواتین کے ساتھ جرم ہوا۔ اس کے قصورواروں کو سخت سزا دلانے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کام کر رہی ہے۔ ملک بھروسہ رکھے، منی پور میں امن کا سورج ضرور اُگے گا۔ منی پور کے لوگوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ملک آپ کے ساتھ ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined