وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے موقع پر جمعہ کے روز باشندگان وطن کو مبارکباد دی اور لوگوں سے کووڈ-19 کے پروٹوکول کی پابندی کرتے ہوئے خوشیاں منانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے جمعہ کے روز عید الفطر کے مبارک موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب لوگوں کی صحتمندی اور تندرستی کا متمنی ہوں۔ دعا ہے کہ ہم سب کی اجتماعی کوششوں سے ہمیں عالمی وباء پر قابو پانے میں کامیابی ملے اور انسانی بہبود کی خاطر ہم مزید اقدامات کرسکیں۔ عید مبارک۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی عیدالفطر کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی اور سبھی لوگوں سے کورونا کے پروٹوکول کی پیروی کرنے اور عالمی وباء کے قہر سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔ سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز ایک پیغام میں کہا کہ ’’بھائی چارہ، تحمل اور خیرخواہی کا یہ تہوار سب کے لئے اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی لائے اور ملک میں پھیلی بیماریوں، بے چینی اور مایوسی کی فضا ختم کرے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سب لوگوں سے گزارش ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر وں پر عید منائيں اور انفیکشن سے بچنے کی تمام ہدایات اور پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں۔‘‘
Published: undefined
اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس وبائی بحران کے وقت میں، بھائی چارگی کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد کرنا ہی ہر مذہب کا سبق ہے۔ یہ ہمارے ملک کی روایت ہے۔ آپ سب کو عید مبارک"۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز