نئی دہلی: کانگریس نے ہریانہ کے کرنال میں کسان مہاپنچایت کے دوران حکومت پر کسانوں کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے اور اگر وہ بات چیت نہیں کرتے تو انہیں فوری طورپر اپنے عہدہ سے استعفی دے دینا چاہئے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان اور پارٹی میں مواصلات کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے چنندہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسانوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنال میں پولیس فورس کے جوانوں نے کسانوں کو مارا پیٹا ہے۔ پولیس فورس کے جوانوں نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کسان تینوں مخالف قوانین کو ختم کرنے کی مانگ کر رہے ہیں اور حکومت اپنی انا توڑنے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہئے اور حکومت کو ان تینوں قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے رندیپ سرجے والا نے کہا کہ معاملہ مظفر نگر سے کرنال تک سنگین ہوتا جا رہا ہے، اس لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خود پہل کرتے ہوئے آج رات ہی زرعی مخالف تینوں قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined