قومی خبریں

چار سو پار کے لیے پی ایم مودی کو پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی الیکشن کرانا چاہئے: شکیل احمد

شکیل احمد نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا لیکن اب چین نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سڑکیں بنانا شروع کر دی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شکیل احمد / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شکیل احمد / تصویر: آئی اے این ایس

 

کانگریس کے سینئر لیڈر اور حکومت ہند کے سابق وزیر شکیل احمد نے مدھوبنی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران ’اب کی بار، چار سو پار‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ چار سو  سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کے لیے پی ایم مودی کو پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی الیکشن کرانا چاہیے، تب ہی وہ 400 کو پار کر سکیں گے۔

Published: undefined

سابق مرکزی وزیر شکیل احمد نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا لیکن اب چین نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سڑکیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ پی ایم مودی اس کے خلاف کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلسل میڈیا والوں پر دباؤ ڈال رہی ہے اور میڈیا سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کے حق میں اچھی خبریں دکھائیں۔

Published: undefined

کانگریس کے لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے علی اشرف فاطمی مہاگٹھ بندھن کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے عوام سے علی اشرف فاطمی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 23 اکتوبر کو شکیل احمد نے کشن گنج میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم پر ایک مخصوص نظریے والی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined