بنگلورو :کانگریس صدر راہل گاندھی اس وقت کرناٹک کے انتخابی دورے پر ہیں۔ اس دوران بنگلورو میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کے صدر امت شاہ پر سخت حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ’’امت شاہ قتل کے ملزم رہے ہیں۔ یہ مت سوچئے کہ ان پر کوئی اعتماد باقی رہا ہے۔ ہمیشہ ایمانداری اور اخلاقیات کی بات کرنے والی بی جے پی کے صدر ایک ایسے شخص ہیں جن پر قتل کا الزام ہے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کرناٹک میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار بی ایس یدی یورپا کو لے کر بھی مودی پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے پوچھا ’’میں بار بار وزیر اعظم سے یہ پوچھ رہا ہوں کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ عہدے کے لئے ایک ایسے بدعنوان شخص کا انتخاب کیوں کیا جو جیل بھی جا چکاہے۔ ‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کرناٹک کے انتخابات کے سلسلہ میں چکبلپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش بی جے پی کا ایک رکن خاتون کی عصمت دری کرتا ہے اور وزیراعظم ایک لفظ بھی نہیں کہتے۔
Published: undefined
کانگریس صدر راہل گاندھی نے بنگلورو میں ’سمردھ بھارت فاؤنڈیشن ‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے امت شاہ اور یدی یورپا پر بیان دیا۔ اس پروگرام کے دوران راہل گاندھی نے لوگوں سے ان کے مسائل بھی جانے۔
Published: undefined
راہل نے وزیراعظم پر نکتہ چینی جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عصمت دری کے واقعات پر خاموش ہیں۔انہی کی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے یو پی میں عصمت دری کی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ،بی جے پی کو ضرور شکست دے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined