قومی خبریں

انڈمان و نکوبار کے 21 جزائر کو پی ایم مودی نے دیا بہادر ہندوستانی فوجیوں کا نام، آئیے جانیں تفصیل

وزیر اعظم نے کہا کہ آج پرم ویر چکر فاتحین کے نام پر جزیروں کا نام رکھے جانے سے یہ آنے والی نسلوں کے لیے قابل ترغیب مقامات بنیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودیِ تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودیِ تصویر یو این آئی

 
CP

انڈمان و نکوبار میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جن میں سے 21 جزائر کو آج پی ایم مودی نے ’پرم ویر چکر‘ یافتہ ہندوستانی فوجیوں کا نام دیا ہے۔ پی ایم مودی نے 23 جنوری کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش کی ایک تقریب میں پرم ویر چکر یافتگان کے نام پر جزیروں کو نیا نام دیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس جزیرہ پر بننے والے نیتاجی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی رونمائی کی۔ سجزیرہ کو پہلے ’راس جزیرہ‘ کے طور پر جانا جاتا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انڈمان و نکوبار جزائر کے سب سے بڑے جزیرہ کا نام پہلے پرم ویر چکر فاتح کے نام پر رکھا گیا ہے۔ جزیروں کے یہ نئے نام قومی یکجہتی و سالمیت کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دینے والے ہیرو کو خراج عقیدت کے طور پر رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آج پرم ویر چکر فاتحین کے نام پر جزیروں کا نام رکھے جانے سے یہ آنے والی نسلوں کے لیے قابل ترغیب مقامات بنیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل 2018 میں پی ایم مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 75ویں سالگرہ پر انڈمان و نکوبار کے تین جزیروں کا نام بدلا تھا۔ راس جزیرہ کا نام بدل کر نیتاجی سبھاش چندر بوس، نیل جزیرہ کا نام بدل کر شہید جزیرہ اور ہیولاک جزیرہ کا نام بدل کر سوراج جزیرہ کر دیا گیا تھا۔ بہرحال، نیچے پیش کیے جا رہے ان 21 پرم ویر چکر فاتح ہندوستانی بہادر نوجوانوں کے نام، جن کے نام پر اب انڈمان و نکوبار کے جزائر کو جانا جائے گا۔

Published: undefined

1. کیپٹن جی ایس سلاریا، 2. لیفٹیننٹ کرنل دھان سنگھ تھاپا، 3. لیفٹننٹ کرنل اردیشر بزورجی تاراپور، 4. سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون چھیترپال، 5. میجر پرمیشورم، 6. نائب صوبیدار بنا سنگھ، 7. کیپٹن وکرم بترا، 8. لیفٹیننٹ منوج کمار پانڈے، 9. صوبیدار میجر سنجے کمار، 10. صوبیدار میجر یوگیندر سنگھ یادو، 11. میجر پیرو سنگھ، 12. صوبیدار جوگندر سنگھ، 13. میجر شیطان سنگھ، 14. کمپنی کوارٹر ماسٹر حولدار عبدالحمید، 15. لانس نایک البرٹ ایکہ، 16. میجر ہوشیار سنگھ، 17. فلائنگ افسر نرمل سنگھ شیخوں، 18. میجر سومناتھ شرما، 19. نایک جادوناتھ سنگھ، 20. سیکنڈ لیفٹیننٹ رام راگھوبا رانے، 21. صوبیدار کرم سنگھ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined