قومی خبریں

پی ایم مودی ملک کے سب سے گھمنڈی لیڈر: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے کسان، غریب، سرکاری ملازمین، شکچھا متروں کے مفاد کی کوئی پرواہ نہیں کی جبکہ حکومت کا کام ہے کہ وہ عوام کا بوجھ اٹھائے اور ان کے مسائل کو حل کرے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی 

چترکوٹ: وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے متکبر سیاست داں قرار دیتےہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کو عوام کی دکھ تکلیف سے کوئی سروکار نہیں ہے اور ان کے لیڈر وں کو صرف اقتدار کی لالچ ہے۔ پارٹی امیدوار بابل کمار سنگھ پٹیل کے حق میں گرام کھوہ میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان، غریب، سرکاری ملازمین، شکچھا متروں کے مفاد کی کوئی پرواہ نہیں کی جبکہ حکومت کا کام ہے کہ وہ عوام کا بوجھ اٹھائے۔ان کےمسائل کو حل کرے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں طرح سے طرح سے لوگوں کو ہراساں کیا گیا۔ آوارہ مویشیوں کے لئے حکومت نے دعوی کیا کہ گئوشالائیں بنائی جائیں گی۔ لیکن کچھ نہیں ہوا۔ دن بھر دپتی دھوپ میں کسان کھیتوں کی چوکیداری کر نے پر مجبور ہیں۔ کسان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا جبکہ آمدنی آدھی ہوگئی۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری نے دعوی کیا کہ ملک بھر میں12 ہزار کسانوں نے خودکشیاں کی ہیں اور فصل بیما کے پیسے سےسرمایہ کاروں کےجیبیں بھری گئی ہیں۔ کسانوں کو سالانہ 6 ہزار روپئے کی پیش کش کرنے والی کسان سمان ندھی اسکیم حقیقت میں کسانوں کے ساتھ مذاق ہے۔

Published: undefined

محترمہ واڈرا نے کہا کہ ’’ آج سارے لیڈر اقتدار کی حرص وطمع سے گھرے ہوئے ہیں ان کا عوام کے دکھ و درد سے کوئی سروکار نہیں ے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ عوام نے ہی انہیں اقتدار کی کرسی پر فائز کیا تھا۔ آج انہیں کو فراموش کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

بندیل کھنڈ کے کسانوں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتےہوئے انہوں نے کہا کہ بوندبوند پانی کے لئے جدوجہد کرر ہے بندیل کھنڈ میں وزیر اعظم کی ریلی سے قبل ٹیکروں سے سڑکوں کی دھلائی کی گئی جو بے حد شرمنا ک ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined