معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے مہاراشٹر کے سانگلی کے اٹپادی تحصیل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے گھمنڈی رویہ کے لیے نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے اندر وزیر اعظم عہدہ کا گھمنڈ پیدا ہو گیا ہے جو کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ انا ہزار کا کہنا ہے کہ انھوں نے تین سال میں وزیر اعظم کو 30 سے زائد خطوط لکھے لیکن کبھی اس کا جواب موصول نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ”نریندر مودی کو وزیر اعظم عہدہ کا گھمنڈ ہو گیا ہے اس لیے وہ میرے خطوط کا جواب نہیں دیتے ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ انا ہزارے نے گزشتہ دنوں دہلی میں 23 مارچ سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران دہلی میں شروع ہونے والی تحریک سے متعلق کہا کہ ”یہ ایک اتنی بڑی تحریک ہوگی جیسا کہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا اور یہ حکومت کو ایک تنبیہ ہوگی۔“ انا ہزارے نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ”اپنی تحریک کے ذریعہ ووٹ بٹورنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جس طرح سے ’جن لوک پال‘ کے معاملے میں ایک بڑی ریلی ہوئی تھی مجھے امید ہے کہ اس سے بھی بڑی ریلی کسانوں کے ایشوز پر بھی دیکھنے کو ملے گی۔“
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined