میسور (کرناٹک): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز شاندار اور تاریخی میسور محل کے صحن میں آٹھویں عالمی یومِ یوگا کی تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’یوگا زندگی کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے روحانی مراکز نے جس یوگا اور توانائی کو صدیوں سے فروغ دیا، آج وہ توانائی عالمی سطح پر صحت کو سمت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا عالمی تعاون کی باہمی بنیاد بن رہا ہے۔
Published: 21 Jun 2022, 9:40 AM IST
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ یوگا افراد کے لئے نہیں ہے بلکہ یوگا انسانیت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوگا کے اس پیغام کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ اور تمام ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوگا زمین اور کائنات میں امن لے کر آتا ہے۔ یوگا لاکھوں افراد کو جوڑ سکتا ہے۔ ملک کے 75 تاریخی مراکز پر بیک وقت یوگا کیا جا رہا ہے۔
Published: 21 Jun 2022, 9:40 AM IST
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں طلوع افتاب کے ساتھ لوگ یوگا کر رہے ہیں۔ جوں جوں سورج پیش قدمی کر رہا ہے اس کی کرنوں کے ساتھ مختلف ممالک میں لوگ ایک ساتھ منسلک ہوتے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوگا کو جاننا بھی ہے، جینا بھی ہے، پانا بھی ہے اور اپنانا بھی ہے۔
Published: 21 Jun 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jun 2022, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز