قومی خبریں

صفائی مہم سے ذمہ داری اور ری سائیکلنگ جیسے معاشی مواقع پیدا ہوئے: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے 'من کی بات' میں صفائی مہم کے اثرات پر روشنی ڈالی، سرکاری دفاتر میں بہتری اور عوام میں ری سائیکلنگ کے ذریعے معاشی مواقع پیدا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>من کی بات / ویڈیو گریب</p></div>

من کی بات / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں صفائی مہم کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم نے عوام، خاص طور پر سرکاری دفاتر کے ملازمین میں ذمہ داری کا احساس پیدا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں صفائی مہم کے ذریعے کئی پرانی اور غیر ضروری فائلوں کو ہٹایا گیا، جس سے جگہ کی فراہمی کے ساتھ کام کی روایت میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ صفائی کا رجحان اب معاشی فوائد کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔ پی ایم مودی نے ممبئی کی دو خواتین، اکشرا اور پراکرتی کی مثال پیش کی، جو کپڑوں کی کترنوں سے فیشن آئٹمز بنا رہی ہیں اور اپنے اختراعی کام کے ذریعے کچرے کو کارآمد بنا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کانپور کے 'پلاگرس گروپ' کی تعریف کی، جو روزانہ گنگا کے کنارے کچرا صاف کر کے اسے ری سائیکلنگ کے ذریعے ٹری گارڈز میں تبدیل کر رہا ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف شہر کی صفائی کو بہتر بنایا بلکہ عوامی شرکت کو بھی بڑھایا۔

Published: undefined

اسی طرح، انہوں نے آسام کی اتیشا کی مثال دی، جو اروناچل پردیش میں پلاسٹک کے کچرے کو صاف کرنے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر وادی کو دوبارہ صاف کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کی کوششوں سے نہ صرف صفائی ہوئی بلکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں میں بیداری بھی پیدا ہوئی۔

وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ایسی کامیاب کہانیوں کے بارے میں لکھیں تاکہ ان کوششوں کو مزید تقویت دی جا سکے اور صفائی مہم کو ایک مسلسل عمل کے طور پر جاری رکھا جا سکے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined