قومی خبریں

مغربی بنگال میں پی ایم مودی کی دھمکی آمیز تقریر، حکومت گرانے کا کیا دَعویٰ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’23اپریل کو جب لوک سبھا انتخابات کے نتائج آئیں گے اور ہرطرف کمل ہی کمل ہوگا تو ترنمو ل کانگریس کے 40 اراکین اسمبلی دیدی کو چھوڑ کر ہمارے پاس آجائیں گے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولکاتا کے ہگلی ضلع کے سیرامپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوجائے گی۔ترنمول کانگریس کے 40ممبران اسمبلی ہمارے رابطے میں ہیں اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران ممتا بنرجی کے اس بیان کا بھی جواب دیا جس میں انھوں نے کنکڑ والا رس گلا تحفہ میں دینے کی بات کہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جس سرزمین نے عظیم شخصیات کو پیدا کیا اس سرزمین کا کنکڑ بھی ہمیں عزیز ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM IST

پی ایم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگا ل کے عوام کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔اس ملک کے عوام غلطی کو معاف کردیتے ہیں اور دھوکہ کو کبھی بھی معاف نہیں کرتے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 23اپریل جب نتائج آئیں گے اور ہرطرف کمل ہی کمل ہوگا توترنمو ل کانگریس کے 40ممبران اسمبلی دیدی کو چھوڑ کر ہمارے پاس آجائیں گے۔یہ لوگ ہمارے رابطے میں ہیں اوردیدی کا بچنا اب مشکل ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنگال میں اس وقت تبدیلی کی لہر ہے، پورے ہندوستان میں اس پر بات چیت ہورہی ہے کہ بنگال تاریخی فیصلہ کرنا چاہتا ہے۔مودی نے کہا کہ چونکہ اپوزیشن جماعتیں انتخاب ہاررہی ہیں اس لیے مودی اور ای وی ایم مشین کو گالی دینا شروع کردیا ہے۔مودی نے کہا کہ آج صبح پولنگ شروع ہوتے ہی تشدد کی جو خبریں آرہی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دیدی کا غصہ ساتویں آسمان پر ہے۔

Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM IST

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں تبدیلی لانے کی بات کہی تھی مگر وہ تبدیلی کے بجائے پورے بنگال میں بدعنوانی کا بول بالا کردیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سے بدعنوانی میں مبتلا لوگ خوف زدہ ہیں اس لیے مہا ملاوٹ کررہے ہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2019, 8:10 PM IST