نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی زمین کا ایک بڑا حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، "چین نے اپریل 2020 تک جمود کو بحال کرنے کے ہندوستان کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے بغیر کسی لڑائی کے چین کو 1000 مربع کلومیٹر زمین دے دی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ چین نے سرحد پر جمود برقرار رکھنے کی ہندوستان کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کی سرحد کا جو حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کیا گیا ہے، کیا وہ واپس ملے گا؟ انہوں نے کہا کہ کیا ہندوستانی حکومت بتا سکتی ہے کہ اس علاقے کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز