گواہاٹی میں پی ایم نریندر مودی کو لگاتار لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کی یہ ناراضگی شہریت (ترمیم) بل کو لے کر ہے۔ ایک ہندی نیوز پورٹل کی خبروں کے مطابق گواہاٹی دورہ کے دوسرے دن بھی پی ایم مودی کو دو مقامات پر مخالفت میں کالے جھنڈے دکھائے گئے۔ لوگوں کی یہ ناراضگی لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے اور جگہ جگہ وزیر اعظم کے خلاف نعرے بھی لگ رہے ہیں۔
اس سے قبل جمعہ کو گواہاٹی پہنچے پی ایم مودی کو لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہوائی اڈہ سے راج بھون جانے کے دوران آل آسام اسٹوڈنٹ یونین (آسو) کے کارکنان نے پی ایم مودی کو کالے جھنڈے دکھائے اور شہریت ترمیم بل کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس دوران ’مودی واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ یونین کے اراکین نے گواہاٹی یونیورسٹی کے دروازے پر وزیر اعظم کو اس وقت کالے جھنڈے دکھائے جب وہ گوپی ناتھ باردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے شام تقریباً ساڑھے چھ بجے راج بھون کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
Published: undefined
کانگریس نے اس واقعہ کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آج شہریت ترمیم بل کی مخالفت کر رہے مظاہرین کے ذریعہ گواہاٹی میں پی ایم مودی کو ناراضگی اور غصے کے ساتھ کالے جھنڈوں سے استقبال کیا گیا۔ ساتھ ہی کانگریس نے پوچھا کہ کیا ان لوگوں کی آواز سنی جائے گی۔‘‘
اس سے قبل آسام اسٹوڈینٹ یونین اور 70 سماجی تنظیموں نے شہریت ترمیم بل کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی یاترا کے دوران انھیں کالے جھنڈے دکھانے اور تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یونین کے اہم مشیر سمجّل بھٹاچاریہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ ان کی تنظیم نے جمعہ کو ریاست کے مختلف حصوں میں مودی کے پُتلے جلائے۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں 8 جنوری کو شہریت ترمیم بل 2019 پاس کیے جانے کے بعد مودی پہلی بار آسام کے دورہ پر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined