قومی خبریں

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ میں نے بی جے پی سے سوال کیا اس لیے پی ایم مودی نے میرے خلاف دہلی میں کیس درج کرا دیا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی / آئی اے این ایس

 

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے مودی-شاہ میرے خلاف بدلے والا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی شکایت کی بنیاد پر دہلی میں ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’میں نے بی جے پی سے سوال کیا۔ جب میں نے ایسا کیا تو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بدلے والا رویہ اختیار کر لیا اور میرے خلاف دہلی میں معاملہ درج کرا دیا۔‘‘

Published: undefined

دراصل تلنگانہ کانگریس صدر ریونت ریڈی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’فرضی‘ ویڈیو سے متعلق یکم مئی کو جانچ میں شامل ہونے کے لیے دہلی پولیس کے ذریعہ جاری سمن کا تذکرہ کر رہے تھے۔ انھوں نے لوک سبھا انتخاب کو ’تلنگانہ کے وقار‘ اور ’گجرات کی بالادستی‘ کے درمیان مقابلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ڈٹ کر اپنے مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔

Published: undefined

ریونت ریڈی نے منگل کے روز تلنگانہ میں پی ایم مودی کی انتخابی تشہیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا احترام کرتے ہیں، لیکن مودی گجرات کے باشندہ کی شکل میں تلنگانہ میں آئے اور ہمیں گالی دی۔ انھوں نے اپنی تقریر میں اسٹیل پلانٹ، ریل کوچ کارخانہ اور آندھرا پردیش ریاست تشکیل نو ایکٹ 2014 میں تلنگانہ کو دی گئی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومت کے ذریعہ مرکز سے کی گئی گزارشات کے بارے میں بات نہیں کی۔

Published: undefined

ریونت ریڈی کا کہنا ہے کہ مودی اس وقت جھوٹ بول رہے تھے جب انھوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے آئین کو بدلنے کے لیے کوئی سازش تیار نہیں کی۔ اپنے خلاف درج معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ ’’آپ (مودی) میری ریاست میں آ کر وزیر اعلیٰ کو دھمکاتے ہیں، لیکن تلنگانہ کے لوگ اتنا بھی معصوم نہیں ہیں... وہ ڈریں گے نہیں۔‘‘

Published: undefined

اس درمیان وزیر اعلیٰ کے اس تبصرہ پر کہ بی جے پی ریزرویشن ختم کر دے گی، بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر کشن ریڈی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سے اپنا بیان واپس لینے اور اخلاقیات کی بنیاد پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined