قومی خبریں

پی ایم مودی نے میرٹھ-لکھنؤ سمیت 3 روٹ کے لیے وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی ہری جھنڈی

ورچوئل خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ شمال سے جنوب تک ملک کے ترقیاتی سفر میں مزید ایک باب جڑ رہا ہے، آج سے مدورئی-بنگلورو، چنئی-ناگرکوئل اور میرٹھ-لکھنؤ کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس شروع ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی (فائل تصویر)</p></div>

وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی (فائل تصویر)

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج میرٹھ-لکھنؤ ریل روٹ کے ساتھ ساتھ دیگر 2 ریل روٹ پر ’وندے بھارت ٹرین‘ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ میرٹھ-لکھنؤ روٹ پر ’وندے بھارت ٹرین‘ شروع کیے جانے کو لے کر کچھ زیادہ ہی جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ میرٹھ کے رکن پارلیمنٹ ارون گووِل نے اس موقع پر کہا کہ ’’آن کا دن بہت تاریخی ہے۔ آج میرٹھ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ریل کے ذریعہ اتنا اچھا تحفہ ملا ہے۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی اس موقع پر بذاتِ خود موجود نہیں تھے، لیکن ورچوئل طریقے سے انھوں نے عوام سے خطاب کیا۔ انھوں نے پہلے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میرٹھ-لکھنؤ، مدورئی-بنگلورو اور چنئی-ناگرکوئل روٹ کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ بعد ازاں اپنے ورچوئل خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’آج شمال سے جنوب تک ملک کے ترقیاتی سفر میں مزید ایک باب جڑ رہا ہے۔ آج سے مدورئی-بنگلورو، چنئی-ناگرکوئل اور میرٹھ-لکھنؤ کے درمیان وندے بھارت ٹرینوں کی سروس شروع ہو رہی ہے۔ آج جو تین وندے بھارت ٹرینیں شروع ہوئی ہیں اس سے ملک کے اہم شہر اور تاریخی مقامات کو کنکٹیویٹی ملی ہے۔ یہ ٹرینیں تیرتھ یاتریوں کے لیے سہولت دے گی اور اس سے طلبا، کسانوں، آئی ٹی کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جہاں وندے بھارت کی سہولت پہنچ رہی ہے، وہاں سیاحوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے جنوب کی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی بہت ضروری ہے۔ جنوبی ہند میں بے پناہ صلاحیت ہے، بے پناہ وسائل اور مواقع ہیں۔ اس لیے تمل ناڈو اور کرناتک سمیت پورے جنوب کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں ان ریاستوں میں ریلوے کا ترقیاتی سفر اس کی مثال ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس سال بجٹ میں ہم نے تمل ناڈو کو 6 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ریلوے بجٹ دیا ہے۔ یہ بجٹ 2014 کے مقابلے میں 7 گنا سے زیادہ ہے۔ اسی طرح کرناٹک کے لیے بھی اس مرتبہ 7 ہزار کروڑ سے زیادہ کا بجٹ الاٹ ہوا ہے۔ یہ بجٹ بھی 2014 کے مقابلے میں 9 گنا زیادہ ہے۔

Published: undefined

میرٹھ کو وندے بھارت ٹرین دیے جانے پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج میرٹھ-لکھنؤ روٹ پر وندے بھارت ٹرین کے ذریعہ یوپی اور خاص طور سے مغربی یوپی کے لوگوں کو بھی خوشخبری ملی ہے۔ میرٹھ اور مغربی یوپی انقلاب کی زمین ہے۔ آج یہ علاقہ ترقیات کے نئے انقلاب کا گواہ بن رہا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وندے بھارت جدید ہوتے ہندوستانی ریلوے کا نیا چہرہ ہے۔ آج ہر شہر میں، ہر روٹ پر وندے بھارت ٹرین کی طلب ہے۔ ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے آنے سے لوگوں میں اپنے کاروبار اور روزگار کو، اپنے خوابوں کو وسعت دینے کا بھروسہ جاگ رہا ہے۔ آج ملک بھر میں 102 وندے بھارت ریل خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined