ترواننت پورم: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر کیرالہ میں موجود ہیں۔ دریں اثنا، انہوں نے منگل (25 اپریل) کو صبح 11:10 بجے ترواننت پورم سینٹرل اسٹیشن سے ترواننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان ریاست کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق یہ ٹرین 11 اضلاع سے گزرے گی، جن میں ترواننت پورم، کولم، کوٹائم، ایرناکولم، تھریسور، پالکاڈ، پٹھانمتھیٹا، ملاپورم، کوزی کوڈ، کنور اور کاسرگوڈ شامل ہیں۔
Published: undefined
پی ایم مودی آج صبح ہی ترواننت پورم پہنچے تھے۔ یہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے روڈ شو کر کے لوگوں کا استقبال بھی کیا۔ اس کے بعد وہ سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہو گئے۔
وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ترواننت پورم میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔
Published: undefined
ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 1 سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹرین کے ایک ڈبے کے اندر اسکولی بچوں کے ایک گروپ سے بات چیت بھی کی۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران بچوں نے مودی کو وندے بھارت ٹرین کی اپنی پینٹنگز اور خاکے دکھائے۔
Published: undefined
پی ایم کو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے دیکھ کر دوسری طرف کے پلیٹ فارم پر بھی سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔ وندے بھارت ایکسپریس ریاستی دارالحکومت کو کیرالہ کے شمالی ترین ضلع کاسرگوڈ سے جوڑے گی۔ پی ایم مودی کے دورے کے لیے ریاست میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔؎
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula