قومی خبریں

’پی ایم مودی جھوٹ پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے‘، رائے بریلی میں پرینکا گاندھی وزیر اعظم پر پھر ہوئیں حملہ آور

پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سبھی پالیسیاں بڑے بڑے کھرب پتیوں کے لیے ہیں، بی جے پی 10 سالوں میں ہی دنیا کی سب سے امیر پارٹی بن گئی، جبکہ کانگریس 55 سالوں میں نہیں بن پائی۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر @INCIndia

 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری آج پھر رائے بریلی میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے پی ایم مودی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ مودی نے کل کہا کہ میں نے کبھی ہندو-مسلمان نہیں کیا، اگر میں ہندو-مسلمان کرتا ہوں تو اس عہدہ پر رہنے لائق نہیں ہوں۔ جبکہ گزشتہ 10 سال سے مودی ہر انتخاب میں ہندو-مسلمان کرتے ہیں اور مذہب کے نام پر سیاست کر کے لڑتے ہیں۔ مودی جھوٹ پھیلانے اور عوام کی پریشانیوں کو بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔‘‘

Published: undefined

یہ بیان پرینکا گاندھی نے رائے بریلی کے اونچاہار اسمبلی میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔ 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہو گئی ہے۔ زراعت میں بھی کمائی نہیں ہو رہی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی کی سبھی پالیسیاں بڑے بڑے کھرب پتیوں کے لیے ہیں۔ نریندر مودی نے ان کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض بھی معاف کر دیا ہے۔ بدلے میں بی جے پی 10 سالوں میں ہی دنیا کی سب سے امیر پارٹی بن گئی۔ کانگریس کی حکومت 55 سال برسراقتدار رہی، لیکن وہ کبھی دنیا کی سب سے امیر پارٹی نہیں بن پائی۔‘‘

Published: undefined

الیکٹورل بانڈ کا تذکرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مودی حکومت الیکٹورل بانڈ منصوبہ لے کر آئی۔ اس منصوبہ میں چندہ دینے والے کا نام راز میں رہتا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چندہ دینے والوں کی فہرست سامنے آئی۔ پتہ چلا کہ جانچ ایجنسیوں نے جن کمپنیوں پر چھاپہ ماری کی، بعد میں ان کمپنیوں نے بی جے پی کو چندہ دیا۔ چندہ دینے کے بعد جانچ بند ہو گئی۔ یہ وصولی تھی۔ نریندر مودی اور بی جے پی لیڈران کی پوری توجہ صرف اقتدار میں بنے رہنے پر ہے۔ بی جے پی اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے دے کر عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومتوں کو گرا دیتی ہے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی کے کچھ متنازعہ بیانات کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی انتخابی تقریر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی عوام کے زیورات-منگل سوتر اور بھینس چُرا لے گی۔ جب لیڈر 10 سال کی مدت کار کے بعد اپنے کام پر بات نہ کرے تو سمجھ لیجیے کہ وہ لیڈر عوام سے کٹ گیا ہے۔ نریندر مودی عوام سے پوری طرح کٹ گئے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں سے جو سیاست حاوی ہوئی ہے، اس میں کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈران سوچتے ہیں کہ وہ بغیر کام کیے مذہب کے نام پر گمراہ کر کے عوام سے ووٹ لے لیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined