قومی خبریں

پی ایم مودی نے نوٹ بندی اور دیگر مالی بدانتظامی سے معیشت کو تباہ کر دیا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر فسادات، لوگوں کے قتل اور ملک میں دلتوں کی لڑکیوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی 

ہلدیہ: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے ہفتے کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کرنے اور دوسری مالی بد انتظامی کی وجہ سے ملک کی معیشت برباد ہوگئی ہے۔ ممتا بنرجی نے یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) پر فسادات، لوگوں کے قتل اور ملک میں دلتوں کی لڑکیوں کا استحصال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی (500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند کرنے) سے بینک بندی تک مودی نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ’بیرونی‘ بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے بھگوا بریگیڈ پر زوردار حملہ کیا اور بی جے پی کو دنیا کی سب سے بڑی ’زبردستی وصولی‘ کرنے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کو بنگال میں کبھی حکومت کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2017 میں نوٹ بندی کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی سے بینک بندی تک ملک کی معیشت کو چوپٹ کر دیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت جلد ہی ہلدیہ بندرگاہ کو بیچ دے گی۔‘‘

Published: undefined

پی ایم مودی کے ترنمول کو تولہ باز کی حکومت کہے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، ’’ان کی (بی جے پی) دنیا کی سب سے بڑی تولہ باز (زبردستی وصولی کرنے والی) پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت جمع کی گئی رقم کو ہی دیکھیے۔ اگر بنگال کے لوگ امن چاہتے ہیں اور فساد سے پاک ریاست چاہتے ہیں تو ان کے سامنے ترنمول کانگریس ہی ایک واحد متبادل ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined