قومی خبریں

پی ایم مودی نے 6 ہزار روپے دے کر کسانوں کو بے عزت کیا: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے آج مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کو چھ ہزار روپے ہر برس دینے کا اعلان کرکے ان کی توہین کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دموہ: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کملناتھ نے آج مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کو چھ ہزار روپے ہر برس دینے کا اعلان کرکے ان کی توہین کی ہے۔

کمل ناتھ نے آج یہاں عام اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم نے تمام کو پندرہ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن نوٹوں کی منسوخی کرکے ملک کے عوام کی بچت کی رقم لو ٹ لی۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ بی جے پی حکومت نے فضول خرچی کرکے ریاست کا خزانہ خالی کردیا۔ اس خالی خزانے کے درمیان کانگریس نے حکومت نے 25لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ محض 80دن کی حکومت نے بتایا ہے کہ وزارت سے حکومت چلتی ہے نہ کہ فوٹو تقریبات یا ڈھول تاشوں سے۔

Published: 12 Mar 2019, 11:10 PM IST

مسٹر کملناتھ نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف راہل گاندھی لاگت سے کم قیمت ملنے کی وجہ سے کسانوں کے سر پر چڑھے قرض کو معاف کرنے کیلئے اسے معاف کرنے کا اعلان کررہے ہیں تو دوسری طرف ملک کے وزیراعظم پورے برس میں چھ ہزار روپے کسانوں کو دیکر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ میک ان انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا کے بڑے بڑے نعرے دیکر وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں نیا انقلاب لایا جائے گا ۔ ریاست کے 70فیصد لوگ زراعت سے منسلک ہیں۔ کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت دلانا کانگریس کا ہدف ہے۔ وزیراعلی مسٹر کملناتھ نے کہاکہ کسانوں کو دھان اور اڑد کی پوری قیمت دی جائے گی۔

Published: 12 Mar 2019, 11:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Mar 2019, 11:10 PM IST