قومی خبریں

وزیر اعظم مودی، کانگریس صدر سونیا  گاندھی اور راہل گاندھی کا امبیڈکر کو خراج تحسین

سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی پر سبھی اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئینی اقدار، تحفظات اور روایات کے طریق کار پر عمل کرنے کی ذمہ داری ہر ہندوستانی کا فرض ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ڈاکٹر امبیڈکر کی آج 129 ویں یوم پیدائش ہے، اس موقع پر ملک کے اہم لیڈران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیا ’’بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر سبھی ہم وطنوں کی جانب سے خراج تحسین‘‘۔

Published: undefined

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو منگل کے روز ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے اپنے پیغام میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کی جینتی پر سبھی اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئینی اقدار، تحفظات اور روایات کے طریق کار پر عمل کرنے کی ذمہ داری ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا ’’عظیم سماجی مصلح اور ہمارے آئین ساز بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جی کی سالگرہ پر پرخلوص خراج عقیدت‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined