قومی خبریں

’پی ایم مودی ریاستی حکومتوں کی آمدنی غصب کرنا چاہتے تھے‘، کانگریس کا مودی حکومت پر سنگین الزام

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ 14ویں فائنانس کمیشن کے ذریعے ریاستوں کے لیے 42 فیصد کی حصہ داری تجویز کی گئی تھی جسے اس وقت کے نومنتخب وزیر اعظم بہت زیادہ کم کرنا چاہتے تھے۔

جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس 

ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کے ذریعہ کیے گئے انکشاف کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت پر الزام عائد کیا کہ 2014 میں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیتے ہی انھوں نے ریاستی فنڈز میں کافی حد تک کمی کر دی۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کیا ہے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سینئر افسر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 14ویں فائنانشیل کمیشن کے ذریعے وزیر اعظم مودی غیر آئینی و غیر اخلاقی طور پر ریاستی حکومتوں کے ٹیکس ریونیو کو غصب کرنا چاہتے تھے۔ فائنانشیل کمیشن کے ذریعے ریاستوں کے لیے 42 فیصد کی حصہ داری تجویز کی گئی تھی جسے اس وقت کے نومنتخب وزیر اعظم بہت زیادہ کم کرنا چاہتے تھے۔‘‘ اس پوسٹ میں وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’جب وزیر اعظم اپنی اس کوشش میں ناکام ہو گئے، تو ان کی حکومت نے جلد بازی میں اپنا پہلا مکمل بجٹ 48 گھنٹوں میں پہلے جیسا کرنے اور سماجی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے لیے فنڈنگ میں کمی کرنے کا راستہ اختیار کیا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ یہ مودی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا غیر معمولی انکشاف ہے جو کہ فی الحال نیتی آیوگ کے سی ای او سے کم نہیں ہے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش اپنے پوسٹ میں آگے لکھتے ہیں کہ ’’اس سے بھی بدترین بات یہ ہوئی کہ مودی حکومت کا بجٹ تہہ در تہہ رازوں سے چھپا ہوا ہے تاکہ سچائی پر پردہ ڈالا جاسکے۔ اعلیٰ عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہنڈن برگ (رپورٹ) آجائے تو یقینی طور پر وہ حکومت کی تمام دھاندلیوں کو بے نقاب کر دے گا، اگر (رپورٹ) میں ذرا بھی شفافیت ہو، کیونکہ وہ سب کچھ منکشف کر دیتا ہے۔‘‘

Published: undefined

سوشل میڈیا پوسٹ میں جئے رام رمیش یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’ملک کے آئینی ادارے کے ساتھ جو گھناؤنی و غیرآئینی حرکت کی گئی ہے وہ وزیراعظم کی اصل نیت کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم کی اصل نیت حد سے زیادہ مرکزیت، مکمل کنٹرول اور ہندوستان کی وفاقیت کو ختم کرنا ہے۔ ریاستی حکومتیں اپنے طور پر لاء اینڈ آرڈر سے لے کر اسکولی تعلیم تک سب کچھ کا انتظام کرتی ہیں۔ لیکن جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ان کے پاس آمدنی کے بہت کم ذرائع بچے ہیں۔ حکومت کی اس دھاندلی سے عوام پر پڑنے والے اثرات کو نظر انداز  نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی عوام کے آئینی حقوق سے انکار کیا جا سکتا ہے۔‘‘

Published: undefined

آخر میں جئے رام رمیش کہتے ہیں ’’راہل گاندھی کے بھارت جوڑو نیائے یاترا کی مختلف وجوہات میں سے یہ بھی ایک وجہ ہے۔ یہ یاترا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ سیاسی طور پر لوگوں کے ساتھ انصاف ہو، ملک کا وفاقی ڈھانچہ مضبوط ہو اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے آئین کا تحفظ ہو، جو اس جملہ سے شروع ہوتا ہے کہ ’انڈیا، جو کہ بھارت ہے، وہ مختلف ریاستوں کا ایک یونین ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined