سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اینڈ ایئربس کی فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) مہاراشٹر میں قائم کی جانی تھی، لیکن پی ایم مودی کے کہنے پر اسے وہاں منتقل کر دیا گیا۔
Published: undefined
یہ بیان شرد پوار نے بارامتی اسمبلی حلقہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’رتن ٹاٹا چاہتے تھے کہ یہ پروجیکٹ مہاراشٹر میں شروع ہو اور ان کے ساتھ بات چیت کے بعد ناگپور ایم آئی ڈی سی علاقہ میں 500 ایکڑ زمین کا ٹکڑا اس کے لیے نشان زد بھی کیا گیا۔ یہ پوری بات چیت منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت کے دوران ہوا، جس کا میں حصہ تھا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہماری حکومت بدل گئی اور جب مودی وزیر اعظم بنے تو انھوں نے ٹاٹا کو بلایا اور ان سے گجرات میں کارخانہ کھولنے کو کہا۔ اگر اس پروجیکٹ کو (ناگپور میں) شروع کیا جاتا تو مہاراشٹر میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوتیں۔‘‘
Published: undefined
اپنی تقریر کے دوران شرد پوار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مودی نے فاکس کان کو گجرات میں سیمی کنڈکٹر کارخانہ کھولنے کو کہا تھا۔ یہ کارخانہ بھی مہاراشٹر میں کھلنا تھا جس سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوتیں۔ پوار کہتے ہیں کہ ’’وزیر اعظم کسی ایک ریاست کے نہیں ہوتے، بلکہ انھیں پورے ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined