وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی تصویر لگے پوسٹر پر سیاہی ڈالنے کا واقعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تو دیوالی کے موقع پر ان کی آبائی ریاست گجرات میں بھی ناراض لوگوں نے انھیں نہیں بخشا۔ ذرائع کے مطابق گجرات کے ایک رکن اسمبلی نے دیوالی پر مبارکباد دینے والے پوسٹر پورے شہر میں لگائے تھے۔ ان پوسٹرس میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی قومی صدر امت شاہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی تصویر بھی لگی ہوئی تھی۔ کچھ مقامات پر ان پوسٹرس پر سیاہی ڈال دی گئی ہے، جس کے بعد پولس انتظامیہ نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
پوسٹر پر سیاہی ڈالنے سے متعلق کیس گجرات کے سورت واقع پونا اور سرتھنا پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا اور خبروں کے مطابق جس شخص کو اس معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے اس کا تعلق پاٹیدار انامت آندولن سمیتی سے ہے اور ان کا نام نکنج ککاڈیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاٹیداروں نے نریندر مودی اور امت شاہ وغیرہ کی تصویر پر اسپرے سے سیاہی ڈالے کا کام کیا ہے۔ پوسٹر کامریج سے بی جے پی رکن اسمبلی وی ڈی جلواڈیا نے لگوایا تھا اور اس میں عوام کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی تھی۔
Published: 08 Nov 2018, 10:09 AM IST
7 نومبر کو شکایت ملنے کے بعد پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153، 427 اور 114 کے تحت کیس درج کیا۔ پولس ذرائع کے حوالے سے ملی اطلاع کے مطابق پونا اور سرتھنا پولس منگل کی رات پٹرولنگ کر رہی تھی جہاں مودی، شاہ اور روپانی کے دھبے لگے پوسٹرس دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ گجرات بی جے پی صدر کی تصویر بھی لگی ہوئی تھی جس پر سیاہی ڈالی ہوئی تھی۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ پوسٹر میں جو پاٹیدار لیڈر نہیں تھے ان پر ہی سیاہی ڈالی گئی ہے۔
Published: 08 Nov 2018, 10:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Nov 2018, 10:09 AM IST