اتر پردیش میں پی ایم کسان یوجنا سے استفادہ کرنے والے 21 لاکھ کسانوں سے پیسوں کی ریکوری کی جائے گی۔ یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ نااہل ہونے کے بعد بھی ان لوگوں نے اس منصوبہ کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ایسے میں ان کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے ریکور کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس منصوبہ کے تحت کسانوں کو سالانہ 6 ہزار روپے کی معاشی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ رقم کسانوں کے اکاؤنٹ میں 2-2 ہزار روپے کر کے 4 مہینے کے وقفے پر کسانوں کے اکاؤنٹ میں بھیجی جاتی ہے۔
Published: undefined
یوپی کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی کا کہنا ہے کہ پی ایم کسان ندھی یوجنا کے تحت 21 لاکھ کسانوں کو فائدہ حاصل کرنے کے لیے نااہل پایا گیا ہے۔ ان کے بینک اکاؤنٹ میں پہلے سے ٹرانسفر پیسوں کو ضابطہ کے مطابق ریکور کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نااہل کی لسٹ میں وہ کسان ہیں جو انکم ٹیکس دیتے ہیں، جن کے پاس کوئی زمین نہیں ہے یا شوہر-بیوی دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ ہر کسان کو دیئے گئے 22-22 ہزار روپے کی وصولی کی جائے گی۔
Published: undefined
وزیر زراعت نے کسانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پی ایم کسان یوجنا کے تحت بارہویں قسط پانے کے اہل ہونے کے لیے اپنی سبھی زمینوں کے دستاویزوں کو 9 ستمبر تک محکمہ زراعت کے پورٹل پر اَپلوڈ کر دیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکز بارہویں قسط کسی بھی دن جاری کر سکتا ہے، لیکن اس کا فائدہ صرف ان کسانوں کو دیا جائے گا جنھوں نے 9 ستمبر تک زمینوں سے متعلق اپنے مصدقہ کاغذات پورٹل پر اَپلوڈ کیا ہوگا۔
Published: undefined
سوریہ پرتاپ شاہی کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت و ریونیو تیزی سے دستاویزوں کے سرٹیفکیشن پر کام کر رہا ہے۔ 1.62 کسانوں کے 1.51 کروڑ کا ڈاٹا پہلے ہی اَپڈیٹ کیا جا چکا ہے۔ باقی (تقریباً) 11 لاکھ کسانوں کے ڈاٹا کا سرٹیفکیشن کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ کے تحت اہل کسانوں کو تین یکساں قسطوں میں 6000 روپے سالانہ کی مالی امداد ملتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined