نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کورونا متاثرین کے علاج میں کوتاہی اور چھوٹے کاروباروں کی بدحالی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے سوال و جواب کے انداز میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا متاثرین کا مفت علاج کیا گیا؟ نہیں۔ غریبوں اور مزدوروں کو کم سے کم آمدنی حاصل ہوئی؟ نہیں۔ چھوٹی صنعتوں کو ڈوبنے سے بچایا گیا؟ نہیں۔ وزیر اعظم کو کوئی پرواہ نہیں۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا پر شائع ہونے والی خبر کی سرخی بھی شیئر کی ہے اور اس کی بنیاد پر وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ کووڈ متاثرین کو مفت علاج فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور غریبوں اور مزدوروں کو کم از کم اجرت حاصل ہونے کے حکومتی دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کو اس بات پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ اس نے چھوٹی صنعتوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مجموعی طور پر حکومت اور وزیر اعظم مودی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے ان مسائل کو ’پی ایم کیئر‘ سے جوڑتے ہوئے لکھا ہے- پی ایم ڈز ناٹ کیئر یعنی وزیر اعظم کو پرواہ نہیں ہے!
Published: undefined
قبل ازیں، 22 مارچ کو ملک میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے مودی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے قیمتوں میں اضافے کو ہی مودی حکومت میں ہونے والی ’ترقی‘ قرار دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز