نئی دہلی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب سی بی ایس ای امتحانات کو موخر کرنے کے مطالبات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی سہ پہر وزیر تعلیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا، جس میں امتحانات سے متعلق فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک میں شدید ہوتے کورونا بحران کے درمیان کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، رہنماؤں نے امتحانات منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ملک میں تقریباً 30 لاکھ بچوں کو سی بی ایس ای کے امتحانات میں بیٹھنا ہے۔
گذشتہ روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی پریس کانفرنس کے دوران امتحانات کو موخر کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ وہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی امتحانات کو موخر کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کورونا کے دور میں بچوں نے کی پڑھائی آن لائن طریقہ سے ہوئی تھی، درمیان میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر ضرور بچے کچھ دن اسکول جا سکے تھے۔ لیکن اب جب امتحان سر پر ہیں، تو کورونا کی صورت حال پھر بے قابو ہو رہی ہے۔ متعدد ریاستوں نے اپنے بورڈ امتحانات موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں مرکز پر دباؤ ہے کہ وہ سی بی ایس ای امتحانات ملتوی کر دے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز