قومی خبریں

وزیر اعظم اصل مسائل کو چھوڑ کر صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران مہنگائی اور بے روزگاری جیسے حقیقی مسائل کے بجائے صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف ہیں

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران وہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے حقیقی مسائل کے علاوہ وہ صرف ہندو مسلم پر بحث شروع کرنے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یادو نے 1950 سے 2015 تک ملک میں ہندو آبادی میں 7.8 فیصد کی کمی اور مسلم آبادی میں تقریباً 5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرنے والی رپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ نریندر مودی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری 2021 میں ہونا تھی لیکن اس میں تاخیر ہوئی، اس کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے۔

Published: undefined

حزب اختلاف کے رہنما نے کہاکہ "مردم شماری کے بغیر کوئی اس حقیقت کو کیسے قبول کر سکتا ہے کہ ہندو آبادی میں کمی آئی ہے اور مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے؟ وزیر اعظم مودی کے پاس لوک سبھا میں جاری اپنی مہم میں حقیقی مسائل پر بات کرنے کا کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وعدے کے باوجود 2014 سے ہر سال نوجوانوں کو 2 کروڑ نوکریاں نہیں دی گئیں جبکہ مہنگائی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بہار میں انتخابی مہم کے دوران اپنی تقریروں میں اس مسئلہ پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے مودی کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران حقیقی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے بجائے مفاد عامہ کے مسائل پر بات کریں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined