قومی خبریں

نمازِ جمعہ گھروں پر ہی پڑھیں اور حکومت ہند کی ہدایات پر عمل کریں: جمعیۃ علماء ہند

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ حسب سابق اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھیں اور وزارتِ صحت و حکومت ہند کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا کو مکمل شکست دی جا سکے۔

مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی 

کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے معروف علماء و مفتیان کرام لگاتار لوگوں سے نمازِ جمعہ اور دیگر اوقات کی نمازیں گھروں پر ہی پڑھنے کی بار بار تلقین کر رہے ہیں۔ پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن اور کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا اور بھیڑ لگانا غیر قانونی ہے، اس لیے گزشتہ ہفتہ نمازِ جمعہ لوگوں نے مسجد میں ادا نہیں کی اور گھروں پر ظہر پڑھنے کو ہی ترجیح دی تھی۔ آج ایک بار پھر جمعہ کی صبح جمعیۃ علماء ہند نے مسلمانوں کے نام ایک تحریری اپیل جاری کی ہے جس میں مسلمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نماز پڑھیں اور مسجدوں میں نہ جائیں۔

Published: 03 Apr 2020, 12:51 PM IST

جمعیۃ علماء ہند کے پریس سکریٹری فضل الرحمن کے دستخط سے جاری کردہ اپیل میں لکھا گیا ہے کہ "جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ حسب سابق اپنے گھروں میں ہی نماز پڑھیں۔ اس کورونا بحران میں انھوں نے تمام ہندوستانیوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ وزارتِ صحت اور حکومت ہند کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ 'کورونا وائرس' کو مکمل شکست دی جا سکے۔"

Published: 03 Apr 2020, 12:51 PM IST

Jamiat Ulema-e-Hind Appeal to Muslims.pdf
Preview

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور اب تک 2500 سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں 50 سے زائد لوگوں کی اموات بھی ہو گئی ہے اور مہاراشٹر میں تو اس وائرس نے کچھ زیادہ ہی نقصان پہنچایا ہے۔ اس خطرناک صورت حال کو دیکھتے ہوئے پی ایم مودی نے 25 مارچ سے 14 اپریل تک پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ اس درمیان ریل، ہوائی اور بس خدمات بھی پوری طرح سے بند ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جو جہاں ہیں وہیں رہیں اور سڑک پر بلاوجہ نہ نکلیں۔

Published: 03 Apr 2020, 12:51 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Apr 2020, 12:51 PM IST