سری نگر: وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسم ایک بار پھر خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعد ازاں تین روز تک ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 21 سے 23 مارچ تک برف و باراں متوقع ہے جس میں 22 مارچ کو موسم زیادہ ہی خراب رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز موسم خشک مگر زیادہ تر ابر آلود ہی رہا تاہم دن میں درجہ حرارت بہتر رہنے کی وجہ سے لوگوں نے گرمی کے لئے کانگڑیوں اور گرمی کے الیکٹرک آلات کو استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ خوشگوار موسم کے چلتے وادی کے باغوں، پارکوں، میدانوں، چراگاہوں اور مرغزاروں میں نوع بہ نوع پھولوں کی کلیاں کھل گئی ہیں جن سے وادی کی رونق دو بالا ہوئی ہے۔ بہار نو سے لطف اندوز ہونے کے لئے مغل باغوں بشمول شالیمار، نشاط، چشمہ شاہی میں سیاحوں کے رش میں روز افزوں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined