قومی خبریں

دہلی میں صحت عامہ سے کھلواڑ! گھاس، گڑ اور پتھر سے ’نقلی زیرہ‘ بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش

دہلی پولیس نے گھاس، گڑ اور پتھر کے پاؤڈر سے نقلی زیرہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔ موقع سے 348 بوریاں زیرہ، 35 بوری گھاس، 25 بوری گڑ اور 25 بوری پتھر کا پاؤڈر برآمد کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دیوالی کا تہوار عنقریب ہے، جس کے پیش نظر ملاوٹ خور بھی لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی پولیس نے نقلی زیرہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔ دہلی پولیس نے کنجھوالا کے مدن پور روڈ پر نقلی زیرہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی اشیاء کی بڑی مقدار ضبط کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق پولیس نے گھاس، گڑ اور پتھر کے پاؤڈر سے نقلی زیرہ تیار کرنے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔ زیرے کی 348 بوریاں ٹرک سے اور 55 بوریاں گودام سے برآمد کی گئی ہیں، اس کے علاوہ 35 بوریاں گھاس، 25 بوری گڑ، 25 بوری پتھر کا پاؤڈر برآمد کیا ہے۔

Published: undefined

قارئین کے لئے یہ جان لینا ضروری ہے کہ اصلی اور نقلی زیرے میں کیا فرق ہوتا ہے؟ زیرہ کو پہچاننے کے لیے ایک پیالے میں پانی لیں اور زیرہ ڈال کر چھوڑ دیں۔ اگر زیرہ رنگ چھوڑنے لگے اور ٹوٹنے لگے تو سمجھ لیں کہ یہ نقلی ہے۔ خیال رہے کہ اصلی زیرہ کو پانی میں ڈالنے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ اصلی زیرہ کو اس کی منفرد خوشبو سے بھی پہچانا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

نقلی زیرہ استعمال کرنا صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ اس کے استعمال سے قوت مدافعت کمزور ہو سکتی ہے اور معدے سے متعلق کئی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ نقلی زیرہ کھانے سے پتھری اور جلد کے مسائل کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined