اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا نظم و نسق سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے آج قیصر گنج میں واقع عیدگاہ پر شجرکاری کا آغاز کیا۔ عید گاہ علاقے میں آج 200 درخت لگائے گئے۔ اسی طرح درگاہ کمیٹی کی جانب سے ہی کایڑ آرام گاہ پر بھی بڑی تعداد میں شجرکاری کرکے کمیٹی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کے ساتھ درختوں کے تحفظ کا پیغام دیا گیا۔ کمیٹی نے شجرکاری کا یہ کام اجمیر میں سرگرم مانسون کے دوران کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر دیگر اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ ناظم شکیل احمد اور کمیٹی کے اہلکار موجود تھے۔ اس سے قبل صدر امین پٹھان نے سول لائنس میں واقع خواجہ ماڈل اسکول پر درگاہ کمیٹی کےہر سطح کے اہلکاروں کی میٹنگ کے سلسلے میں ان کے مسائل کو سنا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک اہلکار کا فریضہ ہے کہ درگاہ آنے والے تمام زائرین کو کمیٹی کا تعاون ملے اور اہلکار ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں تاکہ ایک اچھا پیغام جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined