قومی خبریں

حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا: اشوک گہلوت

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت کو بچانے اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کےلئے منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی غلط روایات سے گریز کریں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت کو بچانے اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی غلط روایات سے گریز کریں۔

گہلوت نے ریاست کے تمام ایم ایل اے کے نام پر جاری کی جانے والی اپیل میں کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے قیام کے پچھلے ڈیڑھ سال میں ، ریاستی حکومت نے ریاست کی ترقی اور معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حساس ، شفاف اور جوابدہ انتظامیہ ، تعلیم کی ترقی ، اعلی تعلیم ، طب ، بجلی ، پانی ، سڑکیں اور سہولیات کے ساتھ ساتھ پنچایت سمیتی اور سب ڈویژن سطح پر بھی قابل ذکر فیصلے کیے جن کی ہر جگہ تعریف کی گئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی عالمگیر وبا نے اچانک صورتحال کو مزید خراب کردیا۔ کورونا کی ہولناکی اور اس کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ، ہم نے تمام سیاسی پارٹیوں ، ڈاکٹروں ، مذہبی رہنماؤں ، رضاکار تنظیموں ، سماجی کارکنوں ، کاروباری افراد ، پنچایت راج کے نمائندوں ، پولیس ، انتظامیہ ، ریاستی ملازمین اور عوام کے نمائندوں کو ساتھ لے شاندار انتظام کیا،جس کی قومی سطح پر ستائش کی گئی۔

Published: undefined

گہلوت نے کہا کہ ایسے حالات میں بھی ہمارے کچھ ساتھی اور اپوزیشن کے کچھ رہنما ہماری جمہوری طور پر منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 96 - 1993 کے دوران ، ممبران اسمبلی کی خرید فروخت کرکے بھیرو سنگھ جی شیکھاوت کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس وقت ، میں نے (گہلوت) ، مرکزی وزیر مملکت اور ریاستی کانگریس کے صدر کی حیثیت سے ، اس وقت کے گورنر بلی رام بھگت اور وزیر اعظم نرسمہا راؤ سے ملے اور احتجاج کیا کہ منتخب حکومت کو گرانا جمہوری اقدار کے منافی ہے اور میں اسے ایک سیاسی گناہ کے زمرے میں رکھتا ہوں۔

Published: undefined

گہلوت نے کہا کہ اس وقت ریاست کے عوام میں اس سازش میں شامل عوامی نمائندوں کے خلاف شدید ناراضگی ہے۔ انہوں نے اپیل میں ارکان اسمبلی سے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے ، ہم پر عوامی اعتماد برقرار رکھنے اور غلط روایات سے بچنے کے لئے، آپ کو عوام کی آواز سننی چاہئے۔ چاہے آپ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں ، آپ کو اپنے ساتھیوں ، کنبہ کے افراد اور اپنے علاقے کے ووٹروں کے جذبات کو سمجھنے کا فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ یہ یقینی بنائیں کہ راجستھان ریاست کے مفادات کے لئے عوام کی طرف سے منتخب کردہ اکثریتی حکومت طاقت کے ساتھ کام کرتی رہے اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے منصوبے کامیاب نہ ہوسکیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined