لکھنؤ: مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری معین احمد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے ایک خط میں الزام لگایا ہے کہ اس سال بدانتظامی کی وجہ سے ملک بھر کے عازمین حج کو مسائل کا سامنا ہے اور اس بدانتظامی کے لیے مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور ذمہ دار ہے۔ انہوں نے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
معین احمد نے کہا کہ درخواست فارم جاری کرنے سے لے کر عازمین کی وطن واپسی تک کی پوری ذمہ داری حج کمیٹی آف انڈیا کی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ خراب انتظامات کی واحد وجہ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی حج کمیٹی آف انڈیا کے کام میں غیر ضروری مداخلت ہے۔ معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے مناسب کارروائی کی جائے۔
Published: undefined
معین احمد نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے عین قبل ملک کے مسلمانوں کے سامنے ایسے مسائل آئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حج 2023 کے اعلان میں تقریباً چار ماہ کی تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے ہر چیز متاثر ہوئی۔ احمد نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی کے حلقہ وارانسی سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کی وجہ سے وارانسی اور آس پاس کے اضلاع کے 3000 سے زیادہ عازمین کو لکھنؤ سے پروازیں لینا پڑیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز