سری نگر: فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے کشمیری عازمین کی سعودی عرب کے شہر جدہ روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سری نگر کے انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جمعرات کو 304 عازمین پر مشتمل پہلے قافلے کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے رخصت کیا۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
سری نگر کے مضافاتی علاقہ بمنہ میں واقع سری نگر حج ہاؤس سے جمعرات کی صبح حجاج کو ایس آر ٹی سی کی مخصوص گاڑیوں کے ذریعے ائر پورٹ پہنچایا گیا۔ حجاج کرام پہلے سری نگر سے دہلی روانہ ہوں گے اور بعد ازاں دہلی سے سعودی عرب کے شہر جدہ روانہ ہوں گے۔ متعلقہ انتظامیہ نے حجاج کرام کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کیے ہیں۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
اس موقع پر حج ہاؤس سری نگر کے سی ای او ڈاکٹر عبدالسلام نے بتایا: 'امسال 11 ہزار 700 کشمیری فریضہ حج کی ادائیگی سے شرف یاب ہوں گے جن میں سے 750 دہلی سے جدہ روانہ ہوں گے جبکہ باقی سری نگر کے انٹر نیشنل ائر پورٹ سے روانہ ہوں گے'۔ ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ حجاج کرام کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے سے جمعرات کو دو اسپائس جیٹ طیاروں کے ذریعے روانہ ہو گئے۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے سے 4 جولائی سے 29 جولائی تک حج پروازیں اڑان بھریں گی۔ شاہد اقبال نے کہا کہ حجاج کرام کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کو عملی شکل دی گئی ہے، انہوں نے حجاج کے احباب و اقارب سے سری نگر ائر پورٹ پر تشریف لانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
حج ہاؤس سری نگر میں حجاج کرام سوئے حرم کی طرف روانہ ہونے لگے تو وہ وہاں موجود اپنے اقارب واحباب کے ساتھ آبدیدہ ہوکر بغل گیر ہو رہے تھے۔ بیشتر عازمین نے کہا کہ وہ اللہ کے گھر 'خانہ کعبہ' میں وادی میں امن وامان کی بحالی، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کریں گے۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
ایک معمر عازم حج نے بتایا: 'ہم بہت خوش ہیں کہ حج پر جا رہے ہیں۔ اللہ میرا اور ہم سب کا حج قبول فرمائے۔ ہم وہاں کشمر میں امن وامان کی بحالی کے لئے دعا کریں گے۔ انتظامیہ نے حج ہاؤس میں ہمارے لئے بہترین انتظامات کیے تھے'۔ ایک خاتون عازم حج کا کہنا تھا 'ہم خوش ہیں کہ اللہ کے گھر میں حاضری دینے کے لئے جا رہے ہیں۔ اللہ تمام مسلمانوں کو حج بیت اللہ کی سعادت عطا فرمائے'۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
قبل ازیں سی ای او سٹیٹ حج کمیٹی نے ایک میٹنگ میں حج کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سال ریاست سے کُل 11527 عازمین حج سفر محمود کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جن میں جموں کے 1351 اور لداخ صوبے کے 107 عازمین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 10759 سری نگر جبکہ 768 عازمین سفر محمود کے لئے نئی دہلی سے روانہ ہوں گے۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
انہو ں نے کہا تھا کہ امسال 49 خادم الحجاج عازمین کی سہولیت کے لئے اُن کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ حج ہاؤس سری نگر میں 250 عازمین کے لئے قیام و طعال کی سہولیات میسر رکھی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری نگر سے 4 جولائی کو پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور یہ عمل 29 جولائی 2019 تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ پہلے17 دن ہر روز دو دو پروازیں روانہ ہوں گی جبکہ باقی ماندہ دنوں میں ہر روز چار چار پروازیں اڑان بھریں گی۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Jul 2019, 6:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز