قومی خبریں

شراب کی بوتل پر بی جے پی لیڈروں کی تصویریں، الیکشن کمیشن و دیگر حکام سے کارروائی کا مطالبہ

اکھلیش یادو نے کہا، ’’بی جے پی کتنے بھی غلط راستے اپنا لے لیکن عوام اس کو اس کی بوتل میں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔ منفی بی جے پی سمجھ لے کہ مَدھہ پان (شراب نوشی) سے مَتدان (ووٹنگ) نہیں بدلا جا سکتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وائرل ویڈیو کی اسکرین شاٹ</p></div>

وائرل ویڈیو کی اسکرین شاٹ

 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص ہاتھ میں شراب کی بوتل پکڑے نظر آ رہا ہے۔ اس پر چھپی بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے فوٹو دکھا کر کہہ رہا ہے کہ یہاں بہت ترقی ہو رہی ہے۔ بوتلوں پر سیاست دانوں کے فوٹو لگا کر پرچار کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی شیئر کیا ہے جس کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔

Published: undefined

یہ ویڈیو اتر پردیش کے باندہ چترکوٹ پارلیمانی حلقے کی بتائی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ شراب کے ایک پیکٹ پر موجودہ امیدوار اور ایم پی آر کے پٹیل کے ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی تصویریں ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے اس پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی چترکوٹ کے ڈی ایم اور ایس پی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ کا حکم دیا ہے۔ ایم پی اور بی جے پی امیدوار نے اسے مخالفین کی سازش قرار دیا ہے۔ یہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی، یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں ایک شخص اپنے ہاتھ میں شراب کی بوتل پکڑے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ وہ بوتل کے پیکٹ پر چھپی بی جے پی کے بڑے لیڈروں کی فوٹو دکھاتے ہوئے ان کا نام بھی لے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ یہاں ترقی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ یہاں شراب کی بوتل پر لیڈروں کی تصویر لگا کر پرچار کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں کچھ اور لوگوں کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں لیکن کسی کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سمیت کئی لوگوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’بی جے پی کتنے بھی غلط راستے اپنا لے لیکن عوام اس کو، اس کی بوتل میں بند کرنے کو اتارو ( تیار) ہے۔ منفی بی جے پی سمجھ لے، مدھیہ پان (شراب نوشی) سے مَتدان (ووٹنگ) نہیں بدلا جا سکتا۔‘‘

Published: undefined

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد موجودہ ایم پی اور بی جے پی امیدوار آر کے پٹیل نے کہا کہ ان کے مخالفین انہیں بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آئے گی۔ اس معاملے میں چترکوٹ کے ڈی ایم ابھیشیک آنند اور ایس پی ارون سنگھ نے ’ایکس‘ پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ کا حکم دیا ہے۔ ایکس صارفین کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ قومی آواز اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined