نئی دہلی: سکیش چندر شیکھر کی جانب سے عام آدمی پارٹی لیڈر ستیندر جین پر لگائے گئے الزامات کے حوالہ سے عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ اس دوران یوتھ کانگریس کارکنان نے ہاتھوں میں تختیاں اور بینر تھامے ہوئے تھے اور عام آدمی پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی تھی۔ کارکنان نے ہاتھوں میں ایک بہت بڑا 50 کروڑ روپے کا علامتی نوٹ بھی تھاما ہوا تھا جس پر ’سکیش چندرشیکھر ریزرو بینک‘ لکھا ہوا تھا اور گاندھی جی کی جگہ اروند کیجریوال کی تصویر لگائی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز