سبھی اسٹیشنوں پر تعینات تقریباً 800 افسروں / ملازمین کی ٹیم اسٹیشنوں کے اندر کام کرنے کی مدت کے دوران صاف، صفائی اور نظام کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ بھیڑ کے بڑھنے اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ ہونے کی حالت میں اسٹیشن میں مسافروں کے داخلے کو قابو کریں گے۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے، اسٹیشنوں / ٹرینوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ سے نگرانی بھی کی جائے گی۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
معذور مسافروں کی مدد کے لئے ٹرینڈ گاہک سہولت ایجنٹ تعینات ہوں گے، جو سماجی دوری اور صاف صفائی کو مکمل طورپر یقینی بنائیں گے۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
ہر اسٹیشن پر ٹرینوں کے ٹھہرنے کا وقت دس سیکنڈ تک بڑھایا جائے گا (پہلے دس سے 15 سیکنڈ تھا اب 20 سے 25 سیکنڈ) تاکہ مسافروں کو چڑھنے اور اترنے کے لئے مناسب وقت مل سکے۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
انٹر چینج اسٹیشنوں پر ٹرینیں 20 سیکنڈ اور رکیں گی۔ سماجی دوری پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کےلئے ٹرینوں میں پہلے سے ریکارڈ کیے گئے اوڈیو/ ویژوئل اعلانات کیے جائیں گے۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
ٹرمینل اسٹیشنوں پر ٹِرپ ختم ہونے پر ٹرینوں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔ اسی طرح، دن کے ختم ہونے پر ٹرینوں کے ڈیپو میں واپس جانے پر بھی انہیں دوبارہ اچھی طرح سینیٹائز کیا جائے گا۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
کورونا انفیکشن کے پیش نظر ٹوکن لے کر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ بار بار چھونے سے ہونے والے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ صرف اسمارٹ کارڈ ہولڈرس (ایئرپورٹ لائن پر کیو آر کوڈ) سے سفر کی اجازت ہوگی، جنہیں کئی ذرائع سے انسانی رابطے کے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے ریچارج کرایا جا سکتا ہے۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
ٹکٹ وینڈن گ مشینوں (ٹی وی ایم) یا گاہک سروس سینٹر پر اسمارٹ کارڈس کو صرف کیش لیس کے ذریعہ (ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ / انڈیا کیو آر کوڈ وغیرہ ) سے ریچارج کرایا جا سکے گا۔ ٹکٹ وینڈنگ مشینیں نقدی قبول نہیں کریں گی۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
نئے اسمارٹ کارڈس صرف کیشلیس کے ذریعہ (ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ/ انڈیا کیوآر کوڈ وغیرہ) سے گاہک سروس سینٹروں یا ٹکٹ کاؤنٹروں سے ہی خریدے جاسکتے ہیں۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Sep 2020, 6:29 PM IST
تصویر: پریس ریلیز