قومی خبریں

کیدارناتھ گربھ گرہ سے بدری کیدار مندر سمیتی کے سربراہ کی تصویر وائرل، کانگریس نے اٹھائے سوال

کانگریس کے مطابق کیدارناتھ دھام کے گربھ گرہ میں کسی بھی طرح کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے، اس کے بعد بھی کھلے عام گربھ گرہ میں سونے کی سطح چڑھی تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے جو درست نہیں۔

بدری کیدار مندر سمیتی کے سربراہ اجیندر اجئے، تصویر آئی اے این ایس
بدری کیدار مندر سمیتی کے سربراہ اجیندر اجئے، تصویر آئی اے این ایس 

کیدارناتھ دھام کے گربھ گرہ میں تصویر کھینچنا ممنوع ہے۔ لیکن ان دنوں بدری کیدار مندر سمیتی کے سربراہ اجیندر اجئے کی مندر کے گربھ گرہ میں جائزہ کرنے کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر کانگریس نے سوال کھڑے کیے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے مطابق کیدارناتھ دھام کے گربھ گرہ میں کسی بھی طرح کی تصویر کھینچنا ممنوع ہے، اس کے بعد بھی کھلے عام گربھ گرہ میں سونے کی سطح چڑھی تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے جو سراسر کیدارناتھ کی روایات کے برعکس ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں واقع بابا کیدارناتھ مندر کے کپاٹ (دروازہ) 27 اکتوبر کی صبح 8.30 بجے موسم سرما کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ بھیا دوج کے موقع پر منتر پڑھے جانے اور بابا کیدار کے جئے کاروں کے درمیان مندر کے کپاٹ بند کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined