کارگل وجے دیوس جو26 جولائی کو 25 ویں سالگرہ کی یاد میں ملک بھر میں 'کارگل وجے سلور جوبلی مہوتسو' منایا جا رہا ہے۔ نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی مشترکہ کوششوں سے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے قریب نظرین کی گیلری میں 12 سے 26 جولائی تک تصویری نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس نمائش کا مقصد 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری کا مظاہرہ کرنا اور ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ نمائش میں شامل تصاویر ہندوستانی فوج کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک بک ریڈنگ کارنر بنایا گیا ہے، جہاں مسافروں کو کارگل جنگ سے متعلق این بی ٹی کی کتابیں پڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔
Published: undefined
نمائش کے افتتاحی پروگرام کے دوران نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے صدر مسٹر ملند سدھاکر مراٹھے نے کہا کہ جو لوگ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران بچے تھے، آج وہ جوان ہو چکے ہیں اور انہیں کارگل جنگ کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہیے، اس لیے کہ وہ اس تصویری نمائش کو استعمال کر سکیں، اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔پروگرام میں 50 سے زائد اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ این بی ٹی، انڈیا کی جانب سے ان کے لیے کہانی سنانے، کیریکیچر اور آرٹ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جس میں بچوں کا جوش قابل دید تھا۔12 سے 26 جولائی تک منعقد ہونے والی اس نمائش کو راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے داخلی راستے 2 اور 3 سے ناظرین کی گیلری میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے میٹرو ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں ،داخلہ مفت ہے۔
Published: undefined
اس تصویری نمائش کا افتتاح کل مسٹر انوج دیال، پرنسپل ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کارپوریٹ کمیونی کیشن، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن، پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے، چیئرمین، نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا اور مسٹر یوراج ملک، ڈائریکٹر، این بی ٹی کی موجودگی میں کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز