چنڈی گڑھ: مرکز اور دیگر پڑوسی ریاستوں کے بعد پنجاب حکومت نے بھی آج پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (وی اے ٹی -وَیٹ)میں بالترتیب 10 روپے اور 5 روپے فی لیٹر کم کیے جانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے یہاں اپنی صدارت میں منعقدہ کابینی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
یہ قیمتیں اتوار کی نصف شب سے نافذ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت نے عوام کو راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کی ہے، جس میں سے 42 فیصد ریاستوں کا حصہ ہے۔ مرکز کے اس فیصلے سے ریاستوں کو محصولات (ریونیو) کا زیادہ نقصان ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایکسائز ڈیوٹی کم کیے جانے کے بجائے سرچارج یا ڈیوٹی کو کم کرنا چاہئے جس میں اس نے وقتاً فوقتاً اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں پٹرول شمالی ہندوستان میں سب سے سستا ہوگا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کیے جانے کو حکومت کی طرف سے ریاست کے عوام کے لیے دیوالی کا تحفہ سمجھنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined